زیر ناف بال کاٹنے کی حد
سوال
زیر ناف بال کہاں تک کاٹنے ہیں؟
جواب
ناف کے نیچے پیڑوں کی ہڈی سے لے کررانوں کی جڑوں تک اور پیشاب پاخانہ کی جگہ کے اِردگرد زیرِناف بال مونڈنے چاہییں، رانوں اور سرین کے بالوں پر جہاں نجاست لگنے کا زیادہ امکان رہتاہے وہاں تک بال کاٹیں، اس کے علاوہ رانوں کے بال کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔
حاشية الطحطاوي میں ہے:
"ثم العانة هي الشعر الذي فوق الذكر وحواليه وحوالي فرجها ويستحب إزالة شعر الدبر خوفا من أن يعلق به شيء من النجاسة الخارجة فلا يتمكن من إزالته بالاستجمار."
(کتاب الصلاۃ باب الجمعہ ص نمبر ۵۲۷،دار الکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

