بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد معز نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

محمد معز نا م رکھنا کیسا ہے؟

جواب

'معز " اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ  میں سے ایک نام ہے، جس کے معنی ہیں: عزت دینے والا، عزت عطا کرنے والا۔ لہٰذا "محمد معز "نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے "عبدالمعز" نام رکھ سکتے ہیں۔

معجم الوسیط میں ہے:

" المُعِزُّ : من أَسماء الله تعالى، ومعناه: الواهب العِزَّة لمن يشاءُ."

(باب العين ،ج: 2، ص: 298 ، ط: دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404100250
تاریخ31-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں