بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انفرادی دعوت کیا ہے؟

سوال

دعوت کی اقسام اور انفرادی دعوت کیا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں دعوت کی کوئی خاص اور متعین اقسام نہیں ہیں، بلکہ ہر وہ طریقہ جس سے اطاعت گزاری، احکام الہی کی بجاآوری اور نیکی کے کام کرنے کی ترغیب اور بُرائی سے بچنے کی ترہیب پر مشتمل ہو دعوت کہلاتا ہے۔ نیز انفرادی طور پر کسی کو نیک کام کرنے کی  دعوت اور فضائل سنانا انفرادی دعوت کہلاتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404100131
تاریخ29-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں