بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نوکرانی یا نوکر سے پردہ کرنا

سوال

گھر پر نوکرانی رکھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس سے بات کرنے کی اجازت ہوگی مرد کو؟ اور اگر مرد نوکر ہو تو گھر کی عورت اس سے کس طرح کام لے ؟

جواب

گھر پر نوکرانی یا نوکر کا  رکھنا جائز ہےالبتہ  گھر کی عورت کے لیے غیر محرم نوکروں  سے پردہ لازم ہے۔ اسی طرح عورت نوکرانی  ہو تو اس کے لیے بھی اُس گھر کے غیر محرم مردوں سے پردہ لازم ہے، جہاں وہ نوکری  کرتی ہو۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404100127
تاریخ29-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں