بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات

سوال

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی شادیاں  ہوئی تھیں؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے نکاح میں  کل   گیارہ خواتین  آئیں،جنہیں ازواجِ مطہرات کہا جاتا ہے، ان میں سے دو یعنی حضرت خدیجہ اور زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں انتقال کر گئیں ، اورنو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی وفات کے وقت حیات تھیں، جن کے نام یہ ہیں:

1۔حضرت سودہ   2۔حضرت عائشہ  3۔حضرت حفصہ  4۔حضرت ام سلمہ 5۔ حضرت زینب بنت جحش  6۔حضرت ام حبیبہ 7۔حضرت جویریہ  8۔ حضرت صفیہ  9۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403102027
تاریخ22-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں