حدیث اللہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
حدیث اللہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
حديث کا معنی ہے بات، خبر، گفتگو، حدیث اللہ کا معنی ہے: اللہ کی بات، اللہ کا کلام، معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں ہے، کوئی اور اچھے معنی والا نام رکھا جائے، نام کے انتخاب میں صحابہ کرام کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے، تاکہ خیرو برکت کا باعث ہو۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(الحَدِيث) كل مَا يتحدث بِهِ من كَلَام وَخبر."
(ج:1، ص:160، ط:دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403102005
تاریخ22-10-2022

