حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اذان والے واقعہ کی روایت
سوال
لوگ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ بلالؓ نے اذان نہ دی تو اللہ نے صبح نہ کی اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب
یہ واقعہ درست نہیں ہے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے بہت سے فضائل ہیں، انہیں کو ذکر کرنا چاہیے، یہ واقعہ احادیثِ مبارکہ میں موجود نہیں ہے، اسے ذکر کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403101998
تاریخ22-10-2022

