سنتیں ادا کرنے کے بعد وضو ٹوٹ جائے
سوال
اگر کوئی بندہ سنتیں پڑھ لے اور اسکے بعد اس کا وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کرنے کے بعد سنتیں دہرائے گا یا نہیں؟
جواب
با وضو ہو کر سنتیں ادا کرنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا تو اس سے سنت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور سنت کو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہ ہو گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403101899
تاریخ20-10-2022

