نرجانور سے مادہ کو ملاپ کرانے کا حکم
سوال
کیا حلال جانور سے اس کی ماں بہن سے ملاپ جان بوجھ کر کروا سکتے ہیں؟ ۔ اس میں کوئی گناہ تو نہیں ۔ مطلب پتہ بھی ہے کہ یہ اس بکری کا بیٹا ہے یا بھائی ہے اخلاقی طور پر یہ کر سکتے ہیں ؟
جواب
صورت مسئولہ میں نر جانور سے اس کی (ماں ،بہن) مادہ سے ملاپ جان بوجھ کر کروا سکتے ہیں اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403101865
تاریخ19-10-2022

