بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طلاق مکمل نہیں لکھی

سوال

اگر کسی نے طلاق کو دل میں شرط کے ساتھ معلق کرنے کا ارادہ کیا پھر اس نے شرط کو میسج پر لکھ کر مٹا دی اور طلاق نہیں لکھی، تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟

جواب

طلاق کے وقوع کے لئے  زبان سے اس کا تکلم یا واضح تحریر ضروری ہے، اگر شرط کے الفاظ لکھ کر مٹادئیے اور طلاق  تحریر نہیں کی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔

رد المحتار میں ہے:

"(قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر، وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة."

(رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الطلاق، 230/3، سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403101860
تاریخ19-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں