بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عمرہ کی ادائیگی کے بعد بھائی یا بیوی سے حلق کروانے کا حکم

سوال

عمرہ کے بعد کیا بھائی یا بیوی سے حلق کرواسکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عمرہ کے بعد اگر بھائی یا بیوی سے حلق کروایا جائے تو جائز ہےبشرطیکہ بھائی یا بیوی طواف اور صفا مروہ کی سعی سے فارغ ہوچکے ہوں۔

غنية الناسك میں ہے:

"ولوحلق رأسه أو رأس غيره من حلال أو محرم جاز له الحلق، لم يلزمهماشيء."

(باب مناسك مني يوم النحر،فصل في الحلق،ص:174،ط:ادارة القرآن)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403101852
تاریخ19-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں