زونیشہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
میمونہ نام کے ساتھ دوسرا نام کیا رکھ سکتے ہیں؟
زونیشہ خان نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
میمونہ نام کے ساتھ دوسرااسلامی نام رکھنے کا مطلب واضح نہیں، اگر بچی کی والدہ یا دوسری بہن کا نام میمونہ ہے تو اس کی رعایت یا مناسبت سے دوسرا نام رکھنا شرعاً ضروری نہیں۔
"زونیشہ" نام کے معنی ہمیں تلاش کے باوجو نہ مل سکے، اس نام کے بجائے لڑکی کے لیے صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا زیادہ بہتر ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

