بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نوکری کے حصول کے لئے وظیفہ

سوال

 آپ ایسا کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں کہ جس کے کرنے سے میری کوئی نوکری لگ جائے جلد از جلد بغیر رشوت کے ۔

جواب

 آپ   پنج  وقتہ  نماز  کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور   استغفار کی کثرت کریں، اس پر فراوانی رزق کا وعدہ قرآنِ مجید و احادیثِ  مبارکہ میں موجود ہے۔

نیز درج ذیل وظیفہ پڑھنے کا اہتمام کریں :

1: ہر نماز کے بعد تین سورہ فاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کرلیجئے۔

2: درجِ ذیل وظائف میں سے کوئی سا وظیفہ پڑھ سکتے ہیں:

1-   فرض نمازوں كي پابندی کے  ساتھ ساتھ   فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ مندرجہ ذیل آیت پڑھیں:

 اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشورٰي، رقم الآیۃ:19)

2-    ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

3-  ہر مشکل اور پریشانی کے حل کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں ۔

’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘. (سورۃ التوبۃ:119)

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے:

سوال:  مولانا صاحب! میں انٹرپاس نوجوان ہوں، نوکری نہیں ملتی، کوئی وظیفہ تحریر فرمادیجئے۔

جواب: ہر نماز باجماعت تکبیر کی پابندی کے ساتھ ادا کیجئے اور نماز کے بعد تین بار سورہٴ فاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دُعا کیا کیجئے، والسلام۔

(اوراد ووظائف، نوکری کے لئے وظیفہ، ج:4، ص:249، ط:مکتبہ لدھیانوی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403101745
تاریخ18-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں