بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خضر نام جلالی ہے یا نہیں

سوال

خضر نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا خضر جلالی نام ہے؟

جواب

واضح رہے کہ " خضر" (جمہور علماء کے قول کے موافق) اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی (علیہ السلام) کا نام ہے، اور اس کا معنی ہے"سر سبز و شاداب"،لہٰذا خضر نام رکھنا جائز ہے۔

  باقی" خضر نام" کا جلالی ہونا،نہ ہونایا اس نام کا انسانی شخصیت پر بھاری ہونا یا اس کے اچھا اثر ہونے کا عقیدہ رکھنا یہ  خلافِ شریعت عقائد ہیں، یہ عقیدہ رکھنا درست نہیں ہے، ایسی کوئی بات شریعت سے ثابت نہیں ہے۔

تفسیرِ قرطبی میں ہے:

"والخضر نبي عند الجمهور."

(ج:11،ص:16،ط:دار الكتب المصرية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403101580
تاریخ16-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں