کاسمیٹکس کے کاروبار کا حکم
سوال
کاسمیٹکس(میک اپ اور بناؤ سنگھار کی اشیاء)کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟
جواب
کاسمیٹکس (میک اپ اور بناؤ سنگھار کی اشیاء) کی خرید و فروخت کے جواز اور عدم جواز میں اصول یہ ہے کہ اگر یہ اشیاء حلال چیزوں سے بنائی گئی ہوں، تو ان کی تجارت اور استعمال جائز ہے، اور اگر حرام یا ناپاک اشیاء سے بنائی گئی ہوں، تو ان کی تجارت کرنااوران کا استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔
الأشباه والنظائر ميں ہے:
"الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم."
(القاعدة الثامنة،ص:60،ط:دارالكتب العلمية)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

