رب ارحمہما کی جگہ رب ارحمہم پڑھنے سے نماز کا حکم
سوال
دوران نماز اگر کوئی امام صاحب (رب ارحمهما) کی بجائے (رب ارحهم) پڑھ لیں تو کیا اس سے نماز درست ہوگی یا نہیں ؟
جواب
صورت مسئولہ میں نماز میں قراءت کے دوران رب ارحمہما کی جگہ رب ارحمہم پڑھ لیا تو اس سے نماز ہو جائے گی ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"ولوزاد كلمة أونقص كلمة أنقص حرفا ۔۔۔۔لم تفسد مالم يتغير المعني ."
(کتاب الصلوۃ، باب مایفسد الصلوۃومایکرہ،632/1،سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403101049
تاریخ10-10-2022

