اورنگ زیب نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
اورنگ زیب نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"اورنگ زیب" کامعنٰی ہے: "تختِ شاہی کو زینت دینے والا"، "بادشاہ"، "سلطان"،نیز یہ عالمگیر بادشاہ کا لقب بھی ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے۔
"نوراللغات" میں ہے:
"اورنگ: (ف، بالفتح وفتح سوم) مذکر، تختِ شاہی،۔۔۔۔۔اورنگ زیب: عالمگیر بادشاہ کا لقب ہے۔"
(الف، ص: 416، ط: نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اسلام آباد)
"اردولغت" میں ہے:
"اورنگ زیب: تختِ شاہی کو زینت دینے والا، بادشاہ، سلطان۔"
(الفِ مقصورہ، اورنگ زیب، ط: ترقی اردو بورڈ کراچی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403100923
تاریخ09-10-2022

