بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اوزان نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

" اوزان" نام رکھنا کیسا ہے؟اور  اس کے معنی کیاہیں؟

جواب

1۔"أوزان  "وزن کی جمع ہے،اور یہ عربی زبان کا لفظ ہے ،جس کا معنیٰ ہے:"ترازوکا باٹ"،"کھجوروں کا گھٹا جسے آدمی دونوں ہاتھوں میں نہ اٹھاسکے"۔

2۔"عوزان" كا معنی ہے :"ضرورت مند،مفلس ،ضرورت كی چيز سے محروم ہونا"۔

معنی کے اعتبار سے  اوزان اور عوزان دونوں نام رکھنا بہتر نہیں  ہے،  بہتر یہ ہے کہ انبیاءِ کرام  علیہم السلام، صحابۂ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اور اولیاءِ عظام رحمہم اللہ    میں سے کسی  کےنام پر بچے کانام رکھا جائے ۔ 

سنن ابی داود میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم»."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 287/4، ط: المتبة العصرية)

ترجمہ:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"

وفيه أيضا: 

"عن أبي وهب الجشمي، وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تسموا بأسماء الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله، وعبد الرحمن."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 287/4، ط: المتکبة العصرية)

ترجمہ:" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم انبیاء کرام کے ناموں پر (اپنے بچوں کے نام) رکھو اور سب سے زیادہ محبوب نام اللہ تعالٰی کے نزدیک عبداللہ اور عبد الرحمٰن ہیں۔"

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403100840
تاریخ08-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں