آئرہ/عائرہ نام رکھنے کا حکم
سوال
لڑکی کا"Aira"نام رکھنا کیساہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں "Aira"لفظ کا اردو تلفظ اگر "آئرہ" ہوتو"آئرہ " کا معنی کافی تتبع اور تلاش کے باوجود بھی نہیں مل سکا،اور اگر اس کا تلفظ "عائرہ"ہو تو"عائرہ" عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے متعدد معانی ملتے ہیں،جیسے حیران و پریشان، بھینگی وغیرہ، لیکن ان میں سے کوئی معنی بھی نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔
تاج العروس میں ہے:
"شاة عائرة: مترددة بين قطيعين لا تدري أيهما تتبع."
(ع ي ر، 183/13، ط: دار إحياء التراث)
"تهذيب اللغة للأزهري" میں ہے:
"وقال الليث: العائر غمصة تمض العين، كأنما وقع فيها قذى وهو العوار. قال: وعين عائرة: ذات عوار. قال: ولا يقال في هذا المعنى عارت، إنما يقال عارت العين تعار عوارا إذا عورت."
(باب العين والراء، 108/3، ط:دارإحياء التراث العربي)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403100784
تاریخ06-10-2022

