حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا سال
سوال
حضورصلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت کے سال کو کون سا سال کہا جاتا ہے؟
جواب
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے سال کو ’’عام الفیل‘‘ کہاجاتاہے۔آنحضرت ﷺکی ولادت باسعادت واقعہ فیل کے پچاس یا پچپن روز کے بعد ہوئی ہے۔
سیرت المصطفی ﷺ، از مولانا محمد ادریس کاندہلویؒ، 1/52، ط:کتب خانہ مظہری۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403100758
تاریخ06-10-2022

