زوہان (zohan) نام رکھنا
سوال
"zohan" نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟
جواب
"zohan" سے زوہان اور زوحان دونوں مراد لیا جاسکتا ہے، اگر اس سے مراد "زوہان" مرادہو تومذکورہ لفظ کا معنی لغت کی کتابوں میں نہ مل سکا۔
اور اگر زوحان مراد ہو، تو"زَوْحَان" عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: ہٹنا، الگ ہونا۔ (القاموس الوحید)۔
بہردوصورت ایسے لفظ سے نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی والے نام کا انتخاب کیا جائے، بہتر یہ کہ عبداللہ یا عبدالرحمان یا انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا دیگر بزرگوں کے نام پر نام رکھا جائے۔ یا ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کی لنک ملاحظہ فرمالیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

