بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روہان اور روحان نام رکھنا

سوال

محمد روہان اور محمد روحان میں کیا فرق ہے؟ اور دونوں کا مطلب بھی بتائیں؟

جواب

’’روہان ‘‘ کا لفظ تلاش کے باوجود نہیں مل سکا،’’روحان‘‘  (راءپر زبر  اور واو ساکنہ کے ساتھ  )کے معنی : رزق، روزی، خوشبو دار پھول  کے ہیں، اس تلفظ کے ساتھ"محمد رَوحان"  نام رکھنا درست ہے۔

البتہ ’’روحان‘‘ (را پر پیش اور واو  ساکنہ کے ساتھ جو کہ  ) ’’روح‘‘  کی تثنیہ ہے، اور روح کے مختلف معانی آتے ہیں، جن میں سے مشہور و معروف معنی انسان کے جزء ترکیبی ’’روح‘‘ ہی ہے،  پس  ’’روحان‘‘ کا معنی : ’’دو روحیں‘‘ ہوگا، لہذا اس تلفظ کے ساتھ   یہ نام رکھنا درست نہ ہوگا۔ 

وفي لسان العرب: 

"ومكان روحاني بالفتح أي طيب التهذيب."

(2/ 455 الناشر : دار صادر - بيروت)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403100692
تاریخ05-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں