ایک لاکھ روپے پر کتنی زکوۃ واجب ہوگی؟
سوال
ایک لاکھ نقد رقم پر کتنی زکوٰۃ بنتی ہے پیسوں کی, جو ایک سال سے رکھے ہوئے ہوں؟
جواب
بصورت مسئولہ ایک لاکھ روپے پر سال گذرنے کے بعد سالانہ ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا واجب ہوگی ۔اس طرح ایک لاکھ روپےپر پچیس سو روپے زكوۃ بنتي ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال مضروبا كان أو لم يكن مصوغا أو غير مصوغ حليا كان للرجال أو للنساء تبرا كان أو سبيكة كذا في الخلاصة."
(الفتاوی الھندیة، كتاب الزكاة 178/1 ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

