بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل کمپنیوں کے لون کاحکم

سوال

موبائل سم پر جو قرض لیا جاتا ہے اسے بعد میں ٹیکس کیساتھ وصول کیا جاتا ہے مثلاً کسی شخص نے یوفون سم پر20 روپے کی قرض لیا تو بعد میں اس سے 25 روپے وصول کیے جائینگے کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں ؟

جواب

موبائل کمپنی سے بیلنس ختم ہونے پر ایڈوانس بیلنس حاصل کرنے کی صورت میں ادائیگی کے وقت کچھ زائد رقم  کی کٹوتی  یہ  ان کی وضاحت کے مطابق سروس چارجز  کے طور پر ہوتی ہے،لہذا اس کو سود کہنا درست نہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403100542
تاریخ04-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں