مصلی (جائے نماز) میں نماز جماعت سے پڑھنے سے جماعت کے فضائل کا حکم
سوال
کیا لیبور کیمپوں میں بنے ہوئے مصلوں میں جماعت کا ثواب ملتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں کیمپوں میں موجود جائے نماز میں جماعت کی نماز پر جماعت کے فضائل(یعنی ستائیس درجے ثواب) مل جائیں گے،مگر مسجد میں نماز کی ادائیگی پر جو اضافی ثواب اور خصوصی فضیلت ہے وہ غیر مسجد میں نماز پڑھنے سے حاصل نہیں ہوگی۔
فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار) میں ہے:
"(والجماعة سنة مؤكدة للرجال) قال الزاهدي: أرادوا بالتأكيد الوجوب...(وأقلها اثنان) واحد مع الإمام ولو مميزا أو ملكاأو جنيا في مسجد أو غيره.
(قوله في مسجد أو غيره) قال في القنية: واختلف العلماء في إقامتها في البيت والأصح أنها كإقامتها في المسجد إلا في الأفضلية. اهـ".
(کتاب الصلوة، باب الامامة، ج:1، ص:522، ط:ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

