بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نام کے ساتھ محمد لگانا

سوال

نومولو د بچے کا نام محمد عبداللہ رکھا گیا ہے، کچھ لوگ اعتراض کررہے ہیں کہ عبداللہ کےساتھ محمد نہیں لگ سکتا، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

نومولود بچہ کا نام عبداللہ رکھا گیا ہے تو اس کے نام کے شروع میں محمد لگایا جاسکتا ہے،حدیث شریف میں محمد نام کی فضلیت وارد ہوئی ہے،لہذا محمد عبداللہ نام رکھنا بالکل درست ہے۔

کنز العمال میں ہے:

"45223- ‌من ‌ولد ‌له ‌مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة. "الرافعي - عن أبي أمامة."

(الفصل الأول في الأسماء والكنى، ص:422، ط:مؤسسة الرسالة)

ترجمہ:"جس شخص نے پیدا ہونے والے بچہ کا نام محمد رکھا،میری محبت کی وجہ سے اور میرے نام کے بابرکت ہونے کی وجہ سےوہ شخص اور اس کا پیدا ہونے والا  بچہ جنتی ہے۔"

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403100378
تاریخ02-10-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں