بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالت حمل کے وقت وظیفہ

سوال

 ولادت میں آسانی کیلئے مجرب وظیفہ بتا دیں اور اولاد کی سلامتی کیلئے بھی وظیفہ بتا دیں۔

جواب

ولادت کے قریب یہ  آیات: (وَألْقَتْ مَافِیْهَا وَتَخَلَّتْ، وأذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ)گیارہ  مرتبہ  پڑھ  کر کسی کھانے پینے کی چیز پر دم کرکے عورت کو کھلا پلادیں اور پانچ یا سات پینے کے تعویذ بنا کر اسے چٹائیں، ان شاء اللہ بہ آسانی ولادت ہوجائے گی۔

نيزہر فرض نماز  کے بعد  اس مقصد کے ليے  اللہ تعالی سے  دعا کا اہتمام کرے۔

1۔حفاظتِ حمل وبچہ:

"وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ () إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ () وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ۔"

 حفاظتِ حمل اور بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر باندھ دیں، پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے باندھ دیں۔(اعمال قرآنی)

2۔حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ، اس کو لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا  ۔(اعمال قرآنی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403100201
تاریخ29-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں