بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طیب نام کا صحیح تلفظ کیا ہے؟

سوال

 "طیب "نام بفتح الیاء ہے یا بکسرالیاء ؟ نیز انگریزی  میں " Tayyab" لکھنابہتر ہےیا " Tayyib "؟

جواب

"طیب"یاء کےکسرہ اور تشدید کےساتھ ہے،اس کےمعنی پاک،خوشگواراور اچھے کےآتےہیں،یاء کےاوپر زَبر  درست نہیں ہے،انگریزی زبان میں اس کا درست املاء "tayyib"ہے۔

مذکورہ لفظ قرآن کریم میں بھی اسی طرح وارد ہوا ہے،چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

وَ الْبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخْرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذْنِ رَبِّهٖۚ(الأعراف:۵۸)

لسان العرب میں ہے:

"والطِّيبُ مِنْ كُلِّ شيءٍ: أَفضَلُه. والطَّيِّباتُ مِنَ الْكَلَامِ: أَفضَلُه وأَحسنُه . . .  وماءٌ طَيِّبٌ إِذا كَانَ عَذْبًا، وطَعامٌ طَيِّبٌ إِذا كَانَ سَائِغًا فِي الحَلْق، وفلانٌ طَيِّبُ الأَخلاق إِذا كَانَ سَهْلَ المُعاشرة، وبلدٌ طَيِّبٌ لَا سِباخَ فِيهِ، وماءٌ طَيِّبٌ أَي طَاهِرٌ."

(فصل الطاء المهملة، 566/1، ط: دار صادر بيروت)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403100038
تاریخ27-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں