عقیقہ میں بیل ذبح کرنے کا حکم
سوال
عقیقہ کے لیے بیل ذبح کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اس کی عمر کتنی ہونی چاہیے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں عقیقہ میں بیل ذبح کرنا شرعا درست ہے۔
الموسوعۃ الفقہیۃ میں ہے:
"يجزئ في العقيقة الجنس الذي يجزئ في الأضحية، وهو الأنعام من إبل وبقر وغنم، ولا يجزئ غيرها، وهذا متفق عليه بين الحنفية، والشافعية والحنابلة، وهو أرجح القولين عند المالكية."
[ج:30، ص:279،ط:دار السلاسل.]
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144403100028
تاریخ27-09-2022

