بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شایان حسین نام رکھنا

سوال

شایان حُسین نام رکھنا کیسا ہے؟لفظ شایان کا مطلب اور لفظ حُسین کا مطلب کیا ہے؟ کیا ان دونوں ناموں کو جوڑ کر رکھا جاسکتا ہے؟

جواب

’’شایان‘‘  فارسی زبان کا لفظ ہے،  جس کے معنی: لائق، مطابق اور مناسب  کے ہیں ۔یہ نام رکھنا درست ہے۔

’’حسین‘‘سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب نواسے کااسم گرامی ہے،صحابہ کرام علیہم الرضوان اور انبیاء عظام علیہم الصلوات والتسلیمات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھنا باعثِ سعادت اور برکت ہے۔

لہذا ’’شایان حسین ‘‘ کا معنیٰ ہو گا: حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے مطابق اور مناسب۔

اچھا نام ہے، دونوں کا جوڑ بھی ہے، یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144403100006
تاریخ27-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں