روٹی وغیر پر اگر کوئی مقدس نام کا نقش ظاہر ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال
ایک لڑکی نے چار روٹیاں پکائی تو ان پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا تھا اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب
اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کا ظہور کائنات میں مختلف شکلوں میں ہوتا رہتا ہے،اس کے علاوہ اس کی کوئی شرعی وجہ نہیں ہے،لیکن اکثر اس طرح کے مقدس ناموں کے نقش کا وہم بھی ہوجاتا ہے،بہر حال وہ روٹیاں کھائی جا سکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144402101962
تاریخ26-09-2022

