بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اگرکسی جگہ رشتہ کرناہوتوکیا اس لڑکی کوپہلے ایک نظر دیکھ سکتے ہیں؟

سوال

اگرکسی جگہ رشتہ کرناہوتوکیا اس لڑکی کوپہلے  ایک نظردیکھ سکتےہیں؟

جواب

 جب کسی جگہ رشتہ کی بات کی جائے اور بقیہ کوائف سے دل مطمئن ہو اور نکاح کرنے کا ارادہ ہوتونکاح سے پہلے اس کودیکھنے کی اجازت ہے، البتہ لڑکی کو کسی محرم کی موجودگی میں دیکھا جائے، محرم کے بغیر خالی کمرہ میں نہ دیکھاجائے۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"وكذلك إن كان أراد أن يتزوجها فلا بأس بأن ينظر إليها و إن كان يعلم أنه يشتهيها؛ لما روي «أن النبي صلى الله عليه وسلم قال للمغيرة بن شعبة لما أراد أن يتزوج امرأة: أبصرها؛ فإنه أحرى أن يؤدم بينكما»۔ «وكان محمد بن أم سلمة يطالع بنية تحت إجار لها، فقيل له: أتفعل ذلك و أنت صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إذا ألقى الله خطبة امرأة في قلب رجل أحل له النظر إليها»؛ ولأن مقصوده إقامة السنة لا قضاء الشهوة، وإنما يعتبر ما هو المقصود لا ما يكون تبعاً."

(کتاب الاستحسان، النظر إلی الأجنبیات، 155/10، ط: دار المعرفة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144402101448
تاریخ18-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں