بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سالی کے ساتھ دواعی جماع کرنے سے نکاح کا حکم

سوال

 بیوی کے نکاح میں  ہوتے ہوئے اس کی بہن کے ساتھ دواعی جماع کرنے سےکیا بیوی حرام ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سالی سے دواعی جماع کرنے سے بیوی حرام نہیں ہوتی، البتہ یہ ایک قبیح فعل ہے جو کہ شرعا ناجائز اور حرام ہے    اس پر توبہ و استغفار لازم ہے اور اپنی سالی سے پردے کا اہتمام ضروری ہے۔

الدر المختار میں ہے:

"وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته."

(کتاب النکاح ، فصل فی المحرمات جلد ۳ ص: ۳۴ ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144402101230
تاریخ15-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں