بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا تسمیع کے بعد تحمید پڑھنا

سوال

خواتین کے لئے نماز میں رکوع سے اٹھنے کے بعد ربنا لک الحمد " کہنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ ”عورت رکوع سے اٹھ کر سمع اللہ لمن حمدہ کےبعد ربنا لک  الحمد  پرھے گی یا نہیں؟“ تو اس کا جواب ہے کہ عورت ربنا لک الحمد پڑھے گی، کیوں کہ اکیلے نماز پڑھنے والے اور مقتدی دونوں  کے لئے ربنا لک الحمد پڑھنا مسنون ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"فإن كان إماماً يقول: سمع الله لمن حمده بالإجماع، وإن كان مقتدياً يأتي بالتحميد ولايأتي بالتسميع بلا خلاف، وإن كان منفرداً الأصح أنه يأتي بهما، كذا في المحيط. وعليه الاعتماد، كذا في التتارخانية وهو الأصح".

(الفتاوى الهندية، الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الثالث في سنن الصلاة، 74/1، رشيدية)

فقط واللہ اعلم

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو پھر وضاحت کے ساتھ دوبارہ لکھ کر بھیجیں۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144402101140
تاریخ14-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں