اذہان نام رکھنا
سوال
محمد اذہان کا مطلب پوچھنا تھا میں اپنے بیٹے کانام محمد اذہان رکھنا چاہتا ہوں ۔
جواب
صورت مسئولہ میں "اَذْہان" عربی زبان کا لفظ ہے، یہ "ذہن" کی جمع ہے، جس کا معنی سمجھنا ہے، یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ صرف محمد ہی رکھ لیا جائے ۔
"( ذهن ) الذهن الفهم والعقل والذهن أيضا حفظ القلب وجمعهما أذهان."
(لسان العرب (13/ 174) ط: دار صادر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144402100818
تاریخ07-09-2022

