ام علیزا نام کا معنی
سوال
ام علیزا نام رکھنا کیسا ہے ؟اس کا عربی میں مطلب کیا ہے ؟
جواب
’’ام علیزہ‘‘ کا معنی ہے علیزہ کی والدہ، ’’علیزہ‘‘کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا، البتہ "علز" کے معنی عربی میں گھبرانے، ڈرنے اور مائل ہونے کے ہیں۔ معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، اس کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا یا نیک خاتون کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیجیے۔ اس سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

