بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انبیائے کرام کی تعداد

سوال

یہ جو پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتائی  جاتی ہے ، اس کا حوالہ کیا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ دنیا میں کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام تشریف لائیں ،جس میں رسولوں کی تعداد تقریباً تین سو پندرہ تھی ۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے :

"وعن أبي ذر قال: قلت: يا رسول الله أي الأنبياء كان أول؟ قال: «آدم» . قلت: يا رسول الله ونبي كان؟ قال: «نعم نبي مكلم» . قلت: يا رسول الله كم المرسلون؟ قال: «ثلاثمائة وبضع عشر جما غفيرا

وفي رواية عن أبي أمامة قال أبو ذر: قلت يا رسول الله كم وفاء عدة الأنبياء؟ قال: «مائة ألف وأربعة وعشرون ألفا الرسل من ذلك ثلاثمائة وخمسة عشر جما غفيرا."

(باب بدء الخلق وذکر الانبیاء،ج:3،ص:1599،المکتب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144402100597
تاریخ04-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں