سیلاب زدگان کی امداد میں زکات اور صدقات جمع کرنا
سوال
کیا سیلاب زدگان کی امداد میں زکات اور صدقے کی رقم ڈال سکتے ہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں سیلاب زدگان کی امداد میں زکات اور صدقات کی رقم دے سکتے ہیں اور جمع کرتے وقت اس بات صراحت بھی کر لی جائے کہ یہ زکات اور صدقات کی مد سے ہے، کیوں کہ زکات اور صدقات واجبہ کی رقم مستحق زکوۃ کو دینا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144402100576
تاریخ04-09-2022

