بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا بسم اللہ نام رکھنے کا حکم

سوال

بچی کا نام "بسم اللہ" رکھنا کیسا ہے؟ براہِ کرم راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ "بسم اللہ" کے معنی ہیں "میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے"،اس لیے "بسم اللہ" کوئی نام نہیں ہے۔

اپنی بچیوں کے نام رکھنے کے معاملے میں  بہتریہ ہے کہ  اَزواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھے جائیں تاکہ زیادہ خیر و برکت کا باعث ہو۔اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر کے اسلامی نام کے عنوان سے بہت سارے نام موجود ہیں ،لڑکیوں کے اسلامی نام سے  متعلق اس  سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔فقط واللہ اعلم

"لڑکیوں کے اسلامی نام"

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144402100461
تاریخ03-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں