بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 جُمادى الأولى 1448ھ 10 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے پر ملنے والے منافع کا حکم

سوال

جاز کیش سیونگ اکاؤنٹ سے جو منافع ملتا ہے کیا وہ ٹھیک ہے یا نہیں اس میں دو ہزار رکھتے ہیں پھر وہ روزانہ منافع دیتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں   جاز  کیش سیونگ  اکاؤنٹ میں اگر  دو ہزار روپے   جمع کرانے کی شرط پر کمپنی کی طرف سے مختلف سہولیات (مثلاً: فری منٹس، انٹرنیٹ ایم بی ، میسج، کیش بیک وغیرہ) فراہم کی جاتی ہوں  تو چوں کہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر جو  مشروط منافع دیتی  ہے، یہ شرعاً ناجائز ہے؛ اس لیے کہ قرض پر شرط لگاکر نفع  کے لین دین  کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود قرار دیا ہے ،لہٰذا جازکیش سیونگ اکاؤنٹ میں دو ہزار روپے جمع کرنے پر   کمپنی کی طرف سے ملنے والی مشروط سہولیات (فری منٹس، انٹرنیٹ ایم بی ، میسج، کیش بیک وغیرہ) کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

در المختار میں ہے:

"وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام"

(کتاب البیوع ، فصل فی القرض جلد ۵ص: ۱۶۶ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144402100440
تاریخ03-09-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں