ارہاب نام
سوال
ارہاب نام رکھنا کیسا ہے، ھمزہ کے فتحہ اور راء کے سکون کے ساتھ؟
جواب
اَرہاب اس پرندے کو کہتے ہیں جو شکار نہیں کرتا۔ یہ نام رکھنا درست ہے تاہم بہتر ہے کہ انبیاء کرام یا صحابہ یا سلف صالحین میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے۔
تاج العروس میں ہے :
"(والأرهاب، بالفتح: ما لا يصيد من الطير) كالبغاث."
(فصل الراء، ج2، ص541، دار الهداية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144402100430
تاریخ03-09-2022

