شاہ زیب نام رکھنا
سوال
شاہ زیب نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
شاہ فارسی زبان کا لفظ ہے بمعنی بادشاہ، لہذا شاہ زیب کا معنی ہے: زیب و زینت کا بادشاہ ، اس معنیٰ کے لحاظ سے یہ نام رکھنا جائز تو ہے، تاہم انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام پر نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144402100427
تاریخ03-09-2022

