لڑکی کا مناہل نام رکھنے کا حکم
سوال
مناہل نام کاکیا معنی ہے؟ کیا یہ نام لڑکی کا رکھا جاسکتا ہے؟
جواب
"مناہل" (مَنَاهِل) (میم اور نون کے زبر اور ہ ہوز کے زیر کے ساتھ ) "منہل" کی جمع ہے، جس کا معنی "پانی کا چشمہ" ہے، مناھل نام رکھنا شرعا جائز ہے ،تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کے نام کا انتخاب صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کرلیا جائے،تاکہ زیادہ خیر و برکت کا باعث ہو۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(المنهل) المورد أَي الْموضع الَّذِي فِيهِ المشرب والمنزل فِي الْمَفَازَة على طَرِيق السفار لِأَن فِيهِ مَاء (ج) مناهل."
(باب النون، ج:2، ص:959، ط:دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

