انیقہ نام رکھنا کیساہے؟
سوال
"انیقہ "نام رکھنا کیساہے؟اور اس کا معنی کیا ہے؟
جواب
انیقہ کامعنی ہے، "خوبصورت"،اس معنی کے اعتبارسے مذکورہ نام رکھنا درست ہے، تاہم بہتر یہ ہے، کہ بچی کے نام کا انتخاب صحابیات کے ناموں میں سے کیاجائے، تاکہ زیادہ خیر وبرکت کا باعث ہو۔
الصحاح للجوہری میں ہے:
"وشئ أنيق، أي حسن معجب."
(باب القاف، فصل :الالف،ج:4،ص:1447،ط:دارالعلم للملایین)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144402100372
تاریخ01-09-2022

