بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ابراج نام رکھنے کا حکم

سوال

ابراج  نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟  اور اس کے معنی کیا ہے؟

جواب

 "أبراج"،"البَرَج "کی جمع ہے ،البرج  کامعنی ہے زیبا،خوب رو اور خوب صورت ،اس لیے ابراج نام رکھناجائزہے ۔تاہم بہتر یہ ہے کہ انبیاء اور صحابہ کرام کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

معجم الوسیط میں ہے:

"البَرَج:الجميل ،الحسن الوجه  (ج) أبراج."

(معجم الوسيط، ص:81 ،ط: نعمانية،محله جنگي ،پشاور)

المحیط البرہانی فی الفقہ النعمانی میں ہے:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

( کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الثانی والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم،  5/ 382 ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144401102052
تاریخ28-08-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں