مختومی کا معنی
سوال
مختومی کا کیا مطلب ہے؟
جواب
مختوم کا معنی ہے: جس چیز پر مہر لگائی گئی ہو۔ اس لحاظ سے مختومی کا معنی ہوگا: مہر شدہ چیز والا (وہ شخص جس کے پاس کوئی مہر شدہ چیز ہو)۔
اگر یہ لفظ نام کے طور پر رکھنا مقصود ہو تو اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے ، البتہ ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر یا اچھے معنی والے عربی نام رکھے جائیں۔
لسان العرب میں ہے:
"ختم: ختمه يختمه ختما وختاما؛ الأخيرة عن اللحياني: طبعه، فهو مختوم "
(باب الميم، فصل الخاء المعجمة،12/165، الناشر :دار صادر، بيروت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

