بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی معین چیز کی نذر مان کر اس کی قیمت دینے کا حکم

سوال

میں نے بکرے کی منت مانی ہوئی تھی، تو  کیا میں اس بکرے کی قیمت ادا کر سکتا ہوں یا بکرا ذبح کر کے گوشت تقسیم کرنا پڑے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بکرے کی قیمت ادا کرنا بھی  جائز ہے، بکرا ذبح کر کے گوشت تقسیم کرنا لازم نہیں ہے۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه."

(كتاب الأيمان، ج:3، ص:741، ط:سعيد)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144401101902
تاریخ26-08-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں