ثناء نام رکھنا
سوال
بیٹی کا نام ثناء عابد رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’ثناء‘‘ کے معنی ”تعریف“ کے ہیں، یہ نام رکھ سکتے ہیں اور والد کا نام عابد ہے تو مکمل نام" ثناءعابد" رکھنا درست ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام صحابیات یا نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے، فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144401101665
تاریخ23-08-2022

