ضویا نام رکھنا
سوال
کیا بچی کانام ضویا رکھنا درست ہے ؟
جواب
"ضویا" لفظ اردو اور عربی لغت میں موجود نہیں ، بظاہر مہمل (بے معنیٰ) لفظ ہے۔
اولاد کے حقوق میں سے ایک بنیادی اور اہم حق یہ ہے کہ والدین ان کا اچھا نام منتخب کریں، کیوں کہ قیامت کے دن لوگوں کو نام اور ولدیت کے ساتھ پکارا جائے گا، لہٰذا یا تو اچھے معنٰی والا عربی نام یا انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا چاہیے۔ لڑکی کا نام کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر یا عربی کا اچھے معنی والا کوئی نام رکھ لیجیے۔
فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

