غیر مقلدین کو چھوٹا رافضی کہنا
سوال
کیا عقائد اور نظریات کی وجہ سے غیرمقلدین کو چھوٹا رافضی کہنا ٹھیک ہے؟
جواب
واضح رہے کہ حنفی ،دیوبندی ،اہل حدیث کے درمیان رفع یدین ،آمین بالجہر،تورک ،قنوت ، تعد دوتر،تعدد تراویح ،دیگر فروعی مسائل میں اختلاف ہے ،ان میں سے بعض تو اولی اور غیر اولی کاختلاف ہے بعض میں واجب اور غیر واجب کاختلاف ہے ،عقیدہ ایمانیہ جوکہ حدیث جبرئیل میں مفصل مذکور ہے اس پر سب متفق ہیں ۔
( ماخوذ: فتاوی محمودیہ،297/11،جامعہ فاروقیہ )
لہذا صورت مسئولہ میں غیر مقلدین چھوٹا رافضی کہنا صحیح نہیں ہے ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

